ETV Bharat Urdu

اردو

urdu

ETV Bharat / city

سرینگرمیں 22 علاقے کنٹینمنٹ زون میں تبدیل - containment zones

جموں وکشمیر میں روزانہ کووڈ 19 کیسز میں 55سے 60 فیصد کورونا کیسز صرف سرینگر سے ہی سامنے آرہے ہیں۔ یہ جانکاری ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر محمد اعجاز اسد نے دی۔

محمد اعجاز اسد
محمد اعجاز اسد
author img

By

Published : Sep 15, 2021, 10:34 PM IST

سرینگر میں کورونا کے بڑھتے معاملات کو تشویش ناک قرار دیتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر محمد اعجاز اسد نے کہا کہ مخصوص علاقوں میں مخصوص طبقے کی طرف سے اجتماعات منعقد کئے جانے کے بعد کووڈ کیسز میں تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

سرینگرمیں 22 علاقے کنٹینمنٹ زون میں تبدیل

انہوں نے کہا کہ لال بازار ،زڈی بل اور الہی باغ کے 22 علاقوں کو کنٹیمنٹ زون قراد دیا گیا ہے۔ ان علاقوں کو سیل کرنے کے علاوہ لوگوں کے نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔

محمد اعجاز اسد نے خبردار کیا کہ اس طرح کی صورتحال سرینگر میں کورونا کی تیسری لہر کی باعث بن سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:سرینگر: ماسک نہ پہننے پر 13 افراد حراست میں

انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ کورونا وائرس کے رہنما خطوط پر من عن پیرا رہیں،بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف قانون کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ہم آپ کو بتادیں گزشتہ روز ضلع انتظامیہ نے شہر سرینگر میں ماسک نہ پہننے کی پاداش پر 13 افراد کو حراست میں لیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details