جموں و کشمیر میں کورونا کی یومیہ کیسز میں بے تحاشہ اضافہ درج Covid-19 Surge in J&K کیا گیا ہے۔ یو ٹی میں آج کورون وائرس کے 5 ہزار 818 مثبت کیسز درج کیے گئے ہیں جب کہ آج کے روز 4 افراد اس وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔
سرکاری ترجمان نے بتایا کہ سری نگر میں ریکارڈ توڑ 1745افراد کی رپورٹ بدھ کے روز پازٹیو آئی، بارہمولہ میں 791، بڈگام میں 594، پلوامہ میں 230، کپواڑہ میں 93، اننت ناگ میں 217، بانڈی پورہ میں 130، گاندربل میں 84، کولگام میں 162اور شوپیاں میں 20افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔
جموں ضلع میں 1131 افراد کی رپورٹ بدھ کے روز مثبت آئی ہے، اُدھمپور میں 105، راجوری میں 85، ڈوڈہ میں 63، کٹھوعہ میں 100، سانبہ میں 89، کشتواڑ میں پانچ ، پونچھ میں 66، رام بن میں 53، ریاسی میں 56افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔
سرکاری ترجمان نے بتایا کہ بدھ کے روز 1255مریض صحتیاب ہوئے جن میں جموں ڈویژن سے 592 اور کشمیر صوبے سے 663 افراد شامل ہیں۔
اُن کے مطابق کشمیر صوبے میں فی الوقت ایکٹیو کیسز کی تعداد 16900 اور جموں میں 9336 ہیں۔