سرینگر:سرینگر کی ایک مقامی عدالت نے جموں و کشمیر ریکنسلیشن فرنٹ کے بانی سندیپ ماوا کو سمن جاری کیا ہے۔ ماوا نے جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ اور دیگر کے خلاف مبینہ طور پر ہتک آمیز تبصرے کیے تھے۔Court issues summons to JKRF chairman
نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر ناصر اسلم وانی کی جانب سے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ فاروق احمد بٹ کے سامنے شکایت درج کی گئی تھی جس میں الزام لگایا گیا کہ ماوا نے ایک ویب پورٹل کو انٹرویو دیا تھا جس میں انہوں نے فاروق عبداللہ، اس کے بیٹے عمر عبداللہ اور شکایت کنندہ کے خلاف توہین آمیز باتیں کی تھیں۔Defamatory Remarks Against Farooq Abdullahعدالت نے بدھ کو معاملے کی سماعت کے بعد حکم دیا کہ ماوا کو سمن جاری کیا جائے اور معاملہ کی اگلی سماعت 6 آپریل کو ہوگئی۔