اردو

urdu

ETV Bharat / city

کوروناوائرس: لاک ڈاؤن سے وادی کشمیر میں ہُو کا عالم - lifeparalysed

وادی کشمیر میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے وادی کے طول و ارض میں لاک ڈاؤن کیا گیا۔

coronavirus kashmir
کوروناوائرس: لاک ڈائون سے وادی کشمیر میں ہو کا عالم

By

Published : Mar 23, 2020, 6:41 PM IST

اکتیس مارچ تک مکمل لاک ڈاؤن اور غیر ضروری نقل و حمل پر انتظامیہ کی جانب سے عائد بندشوں کے پیش نظر وادی کشمیر کے سبھی اضلاع میں ہو کا عالم ہے۔

کوروناوائرس: لاک ڈائون سے وادی کشمیر میں ہو کا عالم

وادی کے سبھی اضلاع میں احتیاط کے طور سخت ترین بندشیں عائد کی گئی ہیں۔ اور سبھی اضلاع میں انتظامیہ کی جانب سے کووڈ 19 کے خطرات کے پیش نظر پابندیاں عائد کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔

لوگوں کی نقل وحرکت محدود کرنے کے لیے شہر و دیہات کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر دیا گیا ہے جبکہ جگہ جگہ پر ناکے لگا کر لوگوں کے چلنے پھرنے کے علاوہ نجی گاڑیوں کی آمدورفت پر بھی قندغنیں عائد کی گئی ہیں۔ تاہم اس فیصلے سے کئی لوگ انتظامیہ سے نالاں ہیں۔

وادی کے تمام اضلاع میں دکانیں، کاروباری اور تعلیمی ادارے بند اور پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں سے مکمل طور غائب ہے۔

کورونا وائرس کے پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے ہر شہر ہر گلی میں اعلانات کے ذریعے لوگوں سے باہر نہ نکلنے، غیر ضروری ہجوم سے اجتناب کرنے کی اپیل بھی کی جا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details