اردو

urdu

ETV Bharat / city

لاک ڈاؤن: وادی میں خوف و خاموشی برقرار - kashmir news

کوروناوائرس کے تین نئے مثبت کیسز کی تصدیق کے بعد یو ٹی میں اب تک متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 109 ہو گئی یے۔ ان میں 103 کیسز ایکٹیو (سرگرم) ہیں۔ جن میں 85 وادی اور 18 جموں میں ہیں۔ دو مریضوں کی موت ہوچکی ہے، جبکہ دو صحت یاب ہوئے ہیں۔

coronavirus: lockdown continues in Kashmir
لاک ڈاؤن: وادی میں خوف و خاموشی برقرار

By

Published : Apr 7, 2020, 3:33 PM IST

Updated : Apr 7, 2020, 4:21 PM IST

کورونا وائرس کے عالمی وبا نے جہاں پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا یے وہیں جموں و کشمیر کو بھی اس مہلک بیماری نے اپنی زد میں لیا ہے اور آئے روز متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا یے۔
وادی کشمیر میں کووڈ 19 کے مثبت کیسز تیزی کے ساتھ سامنے آنے ہیں۔ روزافزوں ہورہے اضافے سے لوگوں میں مزید خوف و تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
ادھر شہر و دیہات میں کئی علاقے اور بستیاں ریڈ زون میں تبدیل کی گئی ہیں۔

لاک ڈاؤن: وادی میں خوف و خاموشی برقرار
گزشتہ کل کوروناوائرس کے تین نئے مثبت کیسز کی تصدیق کے بعد یو ٹی میں اب تک متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 109 ہو گئی یے۔ ان میں 103 کیسز ایکٹیو (سرگرم) ہیں۔ جن میں 85 وادی اور 18 جموں میں ہیں۔ دو مریضوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ دو صحت یاب ہوئے ہیں۔ادھر انتظامیہ بھی وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لاک ڈاون کو سخت سے سخت کررہی ہے۔ سڑکوں پر تعینات پولیس اور سیکورٹی فورسز کے اہلکار لوگوں کی نقل حمل محدود کرنے کے لیے ناکے لگائے ہوئے ہیں۔

لازمی خدمات سے منسلک افراد اور ایمرجنسی کی صورت میں گھر سے نکلنے والوں کے بغیر کسی بھی شخض کو چلنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔
وادی بھر میں کرفیو جیسی بندشیں اور پابندیاں عائد ہیں تاکہ لوگوں کو گھروں تک ہی محصور رکھنے کو یقینی بنایا جاسکے۔ جو اس وبا سے فی الوقت بچنے کا ایک موثر اور کارگر ذریعه مانا جاتا ہے۔
دوسری جانب شہر و دیہات میں شادی بیاہ کی تقریبات یا تو منسوخ ہوئی ہیں یا انتہائی سادگی سے انجام دی گئی ہیں۔ یہاں تک کہ تعزیتی مجالس کو بھی منسوخ کیا جارہا ہے۔
حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزی میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ پر امن رہے اور گھبراہیں نہیں کیونکہ جموں و کشمیر میں کروناوائرس کو روکنے کے لیے ممکنہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور اس عمل پر اعلی سطح پر نگرانی کی جارہی ہے۔
ادھر لوگ بھی احتاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوکر سماجی دوری کو یقینی بناتے ہوئے اپنا بھر پور تعاون ادا کررہے ہیں۔

Last Updated : Apr 7, 2020, 4:21 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details