ضلع انتظامیہ پلوامہ کی ہدایات پر ترال انتظامیہ نے ایک خصوصی کووڈ ویکسینیشن ڈرائیو چلایا۔ اس دوران سینکڑوں افراد کو ویکسین کے ڈوز دیے گئے ہیں۔
اس ویکسین کو لگانے کے لیے انتظامیہ نے سب ڈسٹرکٹ اسپتال ترال، پی ایچ سی ڈاڈسرہ اور دیگر مقامات پر معقول انتظامات کیے۔
ترال میں کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز وہیں عوام کی ایک بڑی تعداد نے متعلقہ سینٹروں پر جاکر ویکسین لی اور کورونا سے بچنے کا عہد لیا۔
اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شبیر احمد رینہ نے بتایا کہ لوگوں کی طرف سے ویکسینیشن کے حوالے سے کافی تعاون مل رہا ہے اور امید یے کہ آئندہ ایک ہفتے کے اندر 45 سال سے نیچے کے افراد کا ٹارگٹ مکمل کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ترال سب ضلع میں کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک 14 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ 400 کے قریب کورونا کے فعال کیسز اس وقت موجود ہیں۔