جموں و کشمیر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ 'یونین ٹریٹری میں اعلیٰ سطحی تعلیمی ادارے کھول دیئے جائیں گے، تاہم اسکولوں کے کھولنے کے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے'۔
جموں و کشمیر میں کالج اور یونیورسٹیز جلد کھول دیے جائیں گے سرینگر میں ایک تقریب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے منوج سنہا نے کہا کہ '18 سال سے اوپر کے طلبہ کو ٹیکہ لگایا جائے گا اور پھر انٹر کالج ڈگری کالج اور یونیورسٹیز کھول دیے جائیں گے، لیکن ابھی اسکول کھولنے کے تعلق سے کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں:ساٹھ نوجوانوں کے لاپتہ ہونے کی خبریں بے بنیاد: جموں و کشمیر پولیس
جموں و کشمیر انتظامیہ نے اتوار کو اعلیٰ تعلیمی ادارے یعنی کالج اور یونیورسٹیز کو کھولنے کی ہدایت جاری کی ہے اور ان طلبہ کو ہی تعلیم گاہوں میں آنے کی اجازت ہوگی جنہوں نے ویکسین لی ہوگی۔ واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں مارچ سے تمام تعلیمی ادارے بند ہیں، جب کہ تدریسی و غیر تدریسی عملے کو جون سے اداروں میں حاضر ہونے کے احکامات دیے گئے تھے اور طلبہ کے لئے آن لائن تعلیم جاری رکھنے کی ہدایت دی گئی تھی۔