اطلاع کے مطابق جموں و کشمیر کے دارالحکموت سرینگر کے صفا کدل مرجان پورہ میں نامعلوم بندوق برداروں نے ایک شہری کو اس کے رہایشی مکان کے باہر گولی مار کر ہلاک Civilian Killed in Srinagar کر دیا۔
سرینگر کے عید گاہ میں فائرنگ،ایک شخص ہلاک پولیس کے مطابق زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت رؤف احمد خان ولد محمد شفیع خان ساکن مرجان پورہ (عیدگاہ) کے طور پر کی گئی ہے۔
مذکورہ شہری کے متعلق ابھی پولیس نے کوئی جانکاری نہیں دی ہے تاہم بتایا جاتا ہے کہ وہ رئیل اسٹیٹ ڈیلر تھا۔
مزید پڑھیں:Firing on Police Personnel: بجبہاڑہ میں فائرنگ، پولیس اہلکار ہلاک
پولیس نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیا ہے اور حملہ ااوارں کی تلاش جاری ہے۔
ہم آپ کو بتادیں کہ اکتوبر کے ماہ سے سرینگر میں عسکریت پسندوں نے متعدد حملے کئے ہیں،جن میں عام شہریوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔
رواں برس شہر سرینگر میں تشدد کے چالیس واقعات پیش آئے جن میں 12 عام شہریوں ہلاک جبکہ سات پولیس اہلکاروں بھی مختلف حملوں میں ہلاک ہوئے ہیں۔ وہیں سکیورٹی فورسز نے شہر میں 20 کے قریب عسکریت پسندوں کو مختلف کارروائیوں میں ہلاک کیا ہے۔