اردو

urdu

ETV Bharat / city

چیف جسٹس نے شجر کاری مہم کا آغاز کیا

جموں و کشمیر ہائی کورٹ کی چیف جسٹس گیتا متل نے ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس مومن آباد میں شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر کئی قسموں کے درخت لگائے گئے۔

چیف جسٹس نے شجر کاری مہم کا آغاز کیا

By

Published : May 10, 2019, 10:03 PM IST

مہم کا مقصد کورٹ کمپلیکس اور اس کے گردو نواح میں خوبصورتی اور آب و ہوا کو پاک و صاف رکھنا ہے۔

اس مہم کا اہتمام جے اینڈ کے فارسٹ ڈیپارٹمنٹ اور محکمہ پھولبانی کشمیر نے ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی سری نگر کے اشتراک سے کیا تھا۔

اس موقع پر محکمہ جنگلات کی طرف سے چنار اور دیو دار کے درخت لگائے گئے جبکہ محکمہ پھول بانی نے گرین میپل، آرائش کے پودے، گُلِ لالہ اور گلاس کے پودے لگائے۔

ہائی کورٹ کے جج جسٹس راجیش بنڈل، پی سی سی ایف جے اینڈ کے سریش چُگ، کمشنر سیکرٹری جنگلات و ماحولیات منوج کمار دویدی، کمشنر سیکرٹری پھول بانی رگزن سیمفل، صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان، چیئر مین ڈی ایل ایس اے سری نگر عبدالرشید ملک، چیف جسٹس کے پرنسپل سیکرٹری جواد احمد، رجسٹرار جنرل ہائی کورٹ جے اینڈ کے سی سی ایف کشمیر اور ڈائریکٹر فلوریکلچر اس موقع پر موجود تھے۔

رجسٹرار جنرل ہائی کورٹ، محکمہ جنگلات، پھول بانی کے افسروں کے علاوہ بار ایسوسی ایشن کے ممبران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details