اردو

urdu

By

Published : Sep 11, 2022, 1:47 PM IST

ETV Bharat / city

Deputy Election Commissioner چیف الیکٹورل آفیسر ہردیش کمار سنگھ مرکز میں ڈپٹی الیکشن کمشنر مقرر

مرکزی حکومت نے الیکشن کمیشن آف انڈیا میں پانچ سال کے لیے ڈپٹی الیکشن کمشنر تعینات کیا ہے۔ ہردیش کمار کا متبادل ابھی تک نہیں چنا گیا ہے تاہم سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ جلد ہی اس عہدے پر ایک سینیئر آفیسر کو تعینات کیا جائے گا۔ Hardesh Kumar Singh has been appointed Deputy Election Commissioner

ڈکلیئریشن
ڈکلیئریشن


سری نگر:جموں وکشمیر کے چیف الیکٹورل آفیسر ہردیش کمار سنگھ Chief Electoral Officer Hardesh Kumar Singh جنہوں نے حالیہ دنوں ایک متنازعہ بیان دیا ہے، کو سرکار نے الیکشن کمیشن آف انڈیا میں پانچ سال کے لیے ڈپٹی الیکشن کمشنر تعینات کیا ہے۔ ہردیش کمار کا متبادل ابھی تک نہیں چنا گیا ہے تاہم سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ جلد ہی اس عہدے پر ایک سینیئر آفیسر کو تعینات کیا جائے گا۔ Chief Electoral Officer Hardesh Kumar Singh has been appointed Deputy Election Commissioner at the Centre

یہ بھی پڑھیں:

ہردیش کمار سنگھ نے حالیہ دنوں جموں میں پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ جموں وکشمیر میں نومبر تک 25 لاکھ نئے ووٹرز کو ووٹر فہرست میں شامل کیا جائے گا اور غیر مقامی باشندوں کو بھی یونین ٹریٹری میں ووٹر فہرست میں نام درج کرنے اور ووٹ ڈالنے کا حق ہے۔

اس بیان پر جموں وکشمیر میں سیاسی طوفان برپا ہوا تھا اور پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلیریشن سمیت دیگر تمام سیاسی جماعتوں سوائے حکمران جماعت بی جی پی نے اس پر سنگین ردعمل ظاہر کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details