اردو

urdu

ETV Bharat / city

بھوپندر سنگھ کی آخری رسومات آج ان کے آبائی وطن میں ادا کی جائے گی - بھوپندر سنگھ چوہان

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں جمعہ کی شب میں عسکریت پسندوں نے مارٹر سے بھارتی سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا، اس حملے میں چرخی دادری کے باس گاؤں کے بھوپندر سنگھ چوہان کے علاوہ مزید دو سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

بھوپندر سنگھ چوہان
بھوپندر سنگھ چوہان

By

Published : Sep 6, 2020, 12:37 PM IST

ہلاک شدہ جوان بھوپندر سنگھ چوہان کے جسد خاکی کو اتوار کی سہ پہر تک ان کے آبائی گاؤں لایا جائے گا جس کے بعد باس گاؤں میں ان کی سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات ادا کی جائے گی۔

بھوپندر سنگھ چوہان

بتایا جارہا ہے کہ بھوپندر سنگھ چوہان جموں و کشمیر میں تعینات تھے۔ جمعہ کی شب پلوامہ کے قریب رام پور میں عسکریت پسندوں نے مارٹر سے آرمی چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا، اس حملے میں تین فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے جبکہ متعدد فوجی اہکار زخمی ہوئے ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ بھوپندر سنگھ چوہان کے جسد خاکی کو پہلے سری نگر میں خراج تحسین پیش کیا جائے گا جس کے بعد طیارہ کے ذریعہ دہلی لایا جائے گا، جہاں انہیں 'وار میموریل' میں خراج تحسین پیش کیا جائے گا جس کے بعد ان کے جسد خاکی کو دوپہر تک باس گاؤں پہنچایا جائے گا۔

بھوپندر سنگھ کی ڈیڑھ سال قبل شادی ہوئی تھی، شہید کا 7 ماہ کا بیٹا بھی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details