اردو

urdu

Peshawar Mosque Attack: پشاور حملے کے خلاف وادی کشمیر میں "کینڈل لائٹ" احتجاج

پاکستان کے شہر پشاور میں گذشتہ روز ایک شیعہ مسجد پر ہوئے حملے میں 50 سے زائد افراد جاں بحق افراد کے خلاف ہفتہ کی شام وادی کے متعدد علاقوں میں "کینڈل لائٹ" احتجاج کیا Candle March In srinagar گیا۔ اس دوران حملے میں مارے گئے افراد کے ساتھ یکجہیتی کا اظہار کیا گیا۔

By

Published : Mar 5, 2022, 10:53 PM IST

Published : Mar 5, 2022, 10:53 PM IST

پشاور حملے کے خلاف وادی کشمیر میں کینڈل لائٹ احتجاج
پشاور حملے کے خلاف وادی کشمیر میں کینڈل لائٹ احتجاج

پاکستان کے شہر پشاور میں گزشتہ روز ایک شیعہ مسجد پر ہوئے حملے جس میں 50 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے کے خلاف ہفتہ کی شام سرینگر میں ایک "کینڈل لائٹ" احتجاج کیا candle march in srinagar گیا۔

سرینگر کے حسن آباد علاقے میں متعدد افراد نے پاکستان کے شہر پشاور کے حملے میں مارے گئے افراد کے حق میں ایک "کینڈل لائٹ مارچ" کا اہتمام کیا گیا،جس میں اس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور حملے میں مارے گئے افراد کے حق میں ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔

پشاور حملے کے خلاف وادی کشمیر میں کینڈل لائٹ احتجاج


احتجاج میں شامل افراد نے حملہ آوروں کے خلاف زبردست نعرے بازی کی اور پاکستان میں شیعہ نسل کشی کو روکنے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ دنیا کا کوئی بھی مذہب کسی بھی انسان کے قتل کی اجازت نہیں دیتا ہے جبکہ اس طرح کے دہشت گردانہ حرکتوں سے پوری انسانیت شرمسار ہوتی ہے۔


مزید پڑھیں:ISIS Claims Bombing of Pakistani Mosque: پشاور مسجد حملہ کی ذمہ داری اسلامک اسٹیٹ نے قبول کرلی، مہلوکین کی تعداد 56 ہوگئی


مظاہرین نے اس حملے میں مارے گئے افراد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس طرح کے دہشت گردانہ واقعات پر روک لگانے کا عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا۔

پشاور حملے کے خلاف وادی کشمیر میں کینڈل لائٹ احتجاج

پلوامہ:

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے گونگوہ علاقے میں آج شام شیعہ افراد نے گزشتہ روز پاکستان کے پشاور میں مسجد میں ہوئے حملے کے خلاف مومبتی جلا کر احتجاج درج candle march in Pulwama کیا۔

مزید پڑھیں:LAHDC Kargil Condemns Peshawar Attack: 'حکومتِ پاکستان قصورواروں کو کیفر کردار تک پہنچائے'


احتجاجیوں نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے پاکستانی حکمرانوں سے اس حملے میں ملوثین کے خلاف سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details