اردو

urdu

Two arrested in Theft Case بڈگام میں چوری کے الزام دو گرفتار

تھانہ ماگام کے پولیس اہلکاروں کو یہ اطلاع ملی کہ دو افراد ناربل مارکیٹ میں سونے کے زیورات ایک سونار ککے ہاتھوں فروخت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،اور ان کے پاس سونے کے سامان کا کوئی بھی ووچر ان کے پاس نہیں ہے۔ Police solves theft case in Budgam, 02 arrested

By

Published : Aug 21, 2022, 7:35 AM IST

Published : Aug 21, 2022, 7:35 AM IST

دو گرفتار
دو گرفتار

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس نے چوری کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے ،اور ان کے قبضہ سے چوری شدہ مال کو ضبط کیا ہے،بتایاجارہا ہے کہ تھانہ ماگام کے پولیس اہلکاروں کو یہ اطلاع ملی کہ دو افراد ناربل مارکیٹ میں سونے کے زیورات ایک سونار کے ہاتھوں فروخت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،اور ان کے پاس سونے کے سامان کا کوئی بھی ووچر ان کے پاس نہیں ہے۔

اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس فوری طور پر جائے موقع پر پہنچ کر ان دونوں افراد کو گرفتار کیا،اور ان کے قبضہ سے سونے کے زیورات برآمد کئے،گرفتار کئے گئے افراد کی شناخت غلام حسن ذرگر ولد محمد اسماعیل ذرگر ساکن چچلورہ کنزر اور مشتاق احمد راتھر ولد عبدالرشید راتھر ساکن ویئری پورہ پائین کنزر کے طور پر کی گئی ہے،پولیس نے بتایا کے ان کے قبضہ سے سونے کے چار سکے،ایک سونے کا کنگن اور ایک سونی کی رنگ کو بر آمد کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:بارہمولہ: مساجد میں چوری کے الزام میں دو گرفتار

پولیس کا کہنا ہے جب مذکورہ سامان کی جانچ کی گئی تو یہ سامان چوری کے نکلے، جس کے بعد مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،مزید تحقیقات جاری ہے

ABOUT THE AUTHOR

...view details