حیدر پورہ تصادم آرائی کے دوران ہلاک ہوئے مدثر گل اور الطاف احمد کی لاش کو ہندوارہ سے سرینگر منتقل کیا جا رہا ہے۔ ان جسد خاکی ان کے اہل خانہ کے سپرد کی جائے گی۔
مدثرگل اورمحمد الطاف بٹ کی لاش اہل خانہ کے سپرد کرنے کی تیاری پولیس ذرائع کے مطابق برزلّہ کے رہنے والے محمد الطاف بٹ اور رول پورہ کے رہنے والے مدثر گلُ کی جسد خاکی ہندوارہ کے قبرستان سے نکالی گئی ہے اور اس وقت سرینگر کے پی سی آر لے جائی جارہی ہے۔ وہاں سے شناخت کے بعد اہل خانہ کے سپرد کی جائے گی'۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ 'تیسری لاش کو نکالے جانے کا کوئی حکم نہیں ہے' آخری رسومات میں حصہ لینے کی اجازت صرف قریبی رشتےداروں کو ہوگی۔
واضح رہے کہ پیر کی شام پولیس نے سرینگر کے حیدر پورہ علاقے میں ہوئی تصادم آرائی کے دوران چار افراد کو ہلاک کرنے کا دعوہ کیا تھا۔
پولیس کے مطابق ہلاک کیے گئے افراد میں ایک غیر ملکی عسکریت پسند حیدر، اس کا ساتھی عامر، عسکری معاون ڈاکٹر مدثر گلُ اور ایک بلڈنگ کا مالک محمد الطاف بٹ شامل ہیں۔ وہیں عامر، الطاف اور مدثر کے لواحقین نے پولیس کے دعووں کو بےبنیاد قرار دیتے ہوئے انصاف اور لاشوں کا مطالبہ کیا ہے۔