یہ ممبران وادی کے مختلف 122بلاکوں سے کاغذات نامزدگی داخل کر رہے ہیں۔ اس ضمن میں جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں نامزدگی داخل کرنے کی آخری روز بی جے پی کے نو امیدواروں نے پرچہ داخل کیا۔
قابل ذکر ہے کہ گورنر انتظامیہ نے ریاست بھر میں اکتوبر کے اواخر سے بی ڈی سی انتخابات منعقد کروانے کا فیصلہ لیا ہے۔
بی جے پی کے ریاستی رہنما الفاف ٹھاکر نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے سب سے زیادہ جنوبی کشمیر میں امیدواروں کو میدان میں اتارا گیا ہے۔
واضح رہے کہ جموں کشمیر اور لداخ کے کل 316بلاکوں میں سے بی جے پی نے 280 بلاکوں سے اپنے امیدواروں کو میدان میں اتار رہی ہے۔
واضح رہے کہ بی ڈی سی انتخابات سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ریاستی کانگریس کے صدر غلام احمد میر نے جموں میں منعقدہ ایک پریس کانفرس کے دوران بی ڈی سی انتخابات منعقد کروانے پر انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔