جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں آج بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے وسیم باری، ان کے والد اور بھائی کو پہلی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
اس سلسلے میں جواہر نگر سرینگر میں ان کی یاد میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس میں ہارٹیکلچر سے وابستہ کارکناں کے علاوہ متعدد رہنماوں نے وسیم باری اور ان کے والد اور بھائی کی تصویر پر گل پوشی کی۔