اردو

urdu

By

Published : Jan 12, 2022, 2:21 PM IST

ETV Bharat / city

BJP Leader Visit Tral: بی جے پی لیڈر عبد الرشید کا ترال دورہ

بی جے پی کے سینیئر رہنما عبد الرشید نے بتایا کہ 'حالیہ برفباری کے بعد اب ترال علاقے میں حالات معمول پر آرہے ہیں۔' BJP leader Abdul Rasheed on Snowfall Tral

بی جے پی لیڈر عبد الرشید کا ترال دورہ
بی جے پی لیڈر عبد الرشید کا ترال دورہ

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ایس ٹی مورچہ کے سکریٹری اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینیئر لیڈر عبد الرشید گوجر نے ترال کے دودھ مرگ اور کنگلورہ کا دورہ کیا۔ BJP leader Abdul Rasheed Visit Tral

بی جے پی لیڈر عبد الرشید کا ترال دورہ

اس دوران عبد الرشید گوجر نے حالیہ برفباری کے بعد پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ بھی لیا اور عوامی مسائل پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ situation after snowfall in Tral

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے عبد الرشید نے بتایا کہ حالیہ برفباری کے بعد اب ترال علاقے میں بھی حالات معمول پر آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 'جو رول برفباری کے دوران انتظامیہ نے نبھایا ہے وہ سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔' ETV Bharat talk with Bjp Leader Abdul Rasheed

عبد الرشید گوجر نے گجر بستی سلر اننت ناگ میں آگ کی واردات میں چند مکانات کے نذر آتش ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایل جی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ سردی کے ایام میں متاثرین کی باز آبادکاری کے لیے اقدامات کیے جائیں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details