جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں نونر کاوباغ علاقہ آج بھی سڑک جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ یہ علاقہ ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے محض 5 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔ علاقے کے لوگ مجبوراً آپس میں چندہ اکٹھا کر اپنے بچوں اور عورتوں کے ساتھ سڑک کا کام شروع کر دیا ہے۔
لوگوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'اگرچہ اس سڑک کا معاملہ دو مرتبہ گرام سبھا میں بھی اٹھایا گیا اور متعلقہ افسران کی جانب سے یقین دہانیاں بھی کرائی گئیں لیکن نہ جانے کن وجوہات کی بنا پر سڑک تعمیر نہیں کی جا رہی ہے۔'