اردو

urdu

ETV Bharat / city

Awareness Cum Training Program in Pulwama: پلوامہ میں کسانوں اور طلبہ کے لیے آگاہی و تربیتی پروگرام - پلوامہ میں طلبہ کے لیے آگاہی و تربیتی پروگرام

پلوامہ میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انٹیگریٹیو میڈیسن کی جانب سے وادی کے کسانوں اور طلبہ کے لیے فلوریکلچر مشن کے تحت تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ Training Program for Students in Pulwama

پلوامہ میں کسانوں اور طلبہ کے لیے آگاہی و تربیتی پروگرام منعقد
پلوامہ میں کسانوں اور طلبہ کے لیے آگاہی و تربیتی پروگرام منعقد

By

Published : Apr 11, 2022, 4:37 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے بونورہ علاقے میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انٹیگریٹیو میڈیسن کی جانب سے وادی کے کسانوں کے ساتھ ساتھ مختلف اسکولز کے طلبہ کے لیے سی ایس آئی آر فلوریکلچر مشن کے تحت اعلیٰ قیمت والی پھولوں کی فصلوں کی تجارتی کاشت اور کٹائی کے بعد کے انتظام سے متعلق آگاہی و تربیتی پروگرام کا اہتتمام کیا گیا۔ اس تربیتی پروگرام میں کسانوں اور اسکولی بچوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ IIIM Organized awareness Program for Farmers and Students

پلوامہ میں کسانوں اور طلبہ کے لیے آگاہی و تربیتی پروگرام منعقد

وادی کشمیر کا سب سے بڑا انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انٹیگریٹیو میڈیسن (Indian Institute of Integrative Medicine) کا فارم ضلع پلوامہ کے بونورہ علاقے میں موجود ہے جہاں اس فارم میں سال بھر ہزاروں افراد اس سے روزگار حاصل کررہے ہیں۔ وہیں اس فارم سے سرکار کو کافی اچھی آمدنی ہوتی ہے۔ یہ فارم اگرچہ کئی سو کنال عارضی پر پھیلا ہوا اور اس فارم میں لیونڈر اور دوسرے پھول اُگائے جاتے ہیں جن سے تیل حاصل کرکے ملک کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک میں سپلائی کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے اس فارم اور ملک کی آمدنی میں اضافہ ہوتا ہے۔

سی ایس آئی ار کی جانب سے پھول بانی کا شوق رکھنے والے کسانوں اور طالب علموں کے لیے فلوریکلچر مشن شروع کیا گیا ہے۔ اس مشن کے تحت وادی کے سبھی اضلاع کے کسانوں اور اسکولی بچوں کو محمکہ کی جانب سے پھولوں کے مختلف اقسام کے پودے فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ اس سے اپنا روزگار حاصل کر سکیں۔ وہیں اس مشن کے تحت ان پھولوں کو کاشت اور کٹائی کے حوالے سے جانکاری بھی دی جارہی ہے۔ اس تربیتی پروگرام میں کسانوں اور اسکولی بچوں نے شرکت کی۔ CSIR Floriculture Mission

یہ بھی پڑھیں:

Horticulture Dept Organized Training Camp in Handwara: ہندوارہ میں کسانوں کے لیے تربیتی پروگرام

اس موقع ضلع بڈگام سے تعلق رکھنے والے اعجاز احمد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'اس طرح کے پروگرام منعقد کرنے سے نوجوانوں اور کسانوں کو ایک جانکاری فراہم ہوتی ہے اور وہ اس کے ساتھ منسلک ہوکر اپنا روزگار حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 'وادی میں بے روزگاری کافی بڑھ گئی ہے۔ لہذا نوجوان کو اپنا روزگار تلاش کرنے کے لیے سامنے آکر اس طرح کی اسکیمز سے استفادہ کرنا چاہیے۔ Ejaz Ahmed on Unemployment

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details