اردو

urdu

ETV Bharat / city

اشرف میر پی ڈی پی سے مستعفی

پی ڈی پی کے سینئر رہنما اشرف میر نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے اور امکان ہے کہ وہ اتوار کو پی ڈی پی کے باغی رہنما الطاف بخاری کی نئی سیاسی جماعت "اپنی پارٹی" میں شمولیت اختیار کر لیں۔

اشرف میر: پی ڈی پی سے مستعفی
اشرف میر: پی ڈی پی سے مستعفی

By

Published : Mar 8, 2020, 4:02 AM IST

اشرف میر جنہوں نے سرینگر کے سونوار سے سنہ 2014 کے اسمبلی انتخابات میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ کو شکست دی تھی اور گزشتہ حکومت میں وزیر بھی رہے تھے۔

انہوں نے پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی کو تحریری طور "ذاتی وجوہات" کی بنا پر استعفی دینے کی بات کہی ہے۔

ذرائع کے مطابق اشرف میر اتوار کو الطاف بخاری کی نئی پارٹی میں شامل ہونے والے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ الطاف بخاری سرینگر میں اپنی رہائش گاہ میں "اپنی پارٹی" کی افتتاحی تقریب منعقد کر رہے ہیں جہاں پی ڈی پی، کانگرس اور نیشنل کانفرنس کے متعدد رہنما بھی شامل ہونے والے ہیں۔

واضح رہے کہ کشمیر میں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد یہ پہلی بڑی سیاسی سرگرمی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details