سرینگر:جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن JKBOSE نے منگل کی سہ پہر بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان JK BOSE Declare 12TH Class Results کیا۔ جس میں ایک مرتبہ پھر لڑکیوں نے ہی بازی ماری ہے۔
محنت، ہمت اور حوصلہ کامیابی کی کنجی سائنس اسٹریم میں 99.8 فیصد نمبرات حاصل کر کے پہلی پوزیشن کشمیر ہارورڈ ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ نسیم باغ کی عروسہ پرویز نے حاصل Arusa Parvaiz Bagged First Position in Science Stream کی۔
اس موقع پر عروسہ نے اپنی اس کامیابی پر بے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین نہیں تھا کہ پہلی پوزیشن حاصل کر پاؤ گی، تاہم اللہ تعالی کی عنایت، اساتذہ کی بہتر رہنمائی اور والدین کے تعاون سے یہ سب ممکن ہو پایا ہے۔ Kashmir Harvard Educational Institute
انہوں نے کہا کہ محنت، ہمت اور بہتر رہنمائی سے ہر ایک میدانی میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔ عروسہ پرویز نے کہا کہ جو طلبہ اس مرتبہ امتحان میں کامیابی حاصل نہیں کر پائے انہیں کسی بھی صورت میں مایوس نہیں ہونا چاہیے بلکہ پھر سے محنت، ہمت اور حوصلے سے کام لےکر اپنے خوابوں کی تکمیل میں راہ ہموار کرنی چاہیے۔
واضح رہے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول صورہ سرینگر کی سمرہ حفیظ نے 99.6 فیصد نمبرات حاصل کرکے دوسری پوزیشن اپنے نام کی ہے، جب کہ 5 طلبہ نے 99.4 فیصد نمبرات کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔