میجر جنرل وریندر جی او سی 19 انفنٹری ڈویژن نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ دراندازوں نے 18 ستمبر کی شام بھارتی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی، جس کے بعد فوج نے کارروائی کرتے ہوئے ان دراندازوں کے لیے سرچ آپریشن شروع کیا۔
فوج کے مطابق 6 دراندازبھارتی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے۔ دراندازوں اور فوج کے درمیان تصادم میں دو دراندازبھارتی حدود میں داخل ہوئے جب کہ 4 درانداز پی او کے کی طرف چلے گئے۔
میجر جنرل کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران فوج نے ان دو دراندازوں کو ایک نالہ کے قریب پایا جس کے بعد انکاؤنٹر شروع ہوا۔ تصادم میں ایک درانداز ہلاک جب کہ دوسرے درانداز کو پکڑ لیا ہے۔
میجر جنرل کے مطابق پکڑا درانداز لشکر طیبہ سے وابستہ ہے۔ 19 سالہ علی بابا پاترا پاکستان پنجاب کے اوکارہ کا رہنے والا ہے۔