سرینگر:جموں وکشمیر اپنی پارٹی، نیشنل کانفرنس اور پیپپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی طرح جھوٹے اور کھوکھلے نعروں سے لوگوں بہلانے کی سیاست میں یقین نہیں رکھتی ہے بلکہ جموں وکشمیر میں ترقی خوشحالی اور امن و امان کی راہیں ہموار کر کے نوجوانوں کو احساس تحفظ اور باعزت روزگار فراہم کرنے میں یقین رکھتی ہے۔ وہیں آئندہ ہونے والے اسمبلی انتخابات جموں وکشمیر کی تعمیر و ترقی کے لیے ہوں گے نہ کہ خصوصی آئینی حیثیت دفعہ 370 کی بحالی کا اسمبلی کا کوئی رول ہو سکتا ہے۔ ان باتوں کا اظہار اپنی پارٹی کے صدر محمد الطاف بخاری نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے پرویز الدین کے ساتھ ایک خصوصی بات چیت کے دوران کیا۔ Altaf Bukhari Interview With ETV BHARAT
Altaf Bukhari Exclusive Interview: 'کھوکھلے اور جذباتی نعروں سے "اپنی پارٹی" عوام کو نہیں بہلائے گی' - الطاف بخاری اہم خبر
جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری Apni Party President Altaf Bukhari کا کہنا ہے کہ پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس کی زمین جموں و کشمیر میں کھسک رہی ہے ایسے میں یہ دنوں جماعتیں اپنی پارٹی کو حریف سمجھ کر بی جے پی کی بی ٹیم ہونے کا الزام لگا رہی ہے۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ اپنی پارٹی کو بی ٹیم کہنے والی جماعتیں نہ ہی خود اے زمرے میں نظر آرہی ہیں اور نہ ہی بی میں کہیں پر نظر آرہی ہیں۔ Altaf Bukhari Exclusive Interview۔
یہ بھی پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس کی زمین کھسک رہی ہے ایسے میں یہ دنوں جماعتیں اپنی پارٹی کو حریف سمجھ کر بی جے پی کی بی ٹیم ہونے کا الزام لگا رہی ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ اپنی پارٹی کو بی ٹیم کہنے والی جماعتیں نہ ہی خود اے زمرے میں نظر آرہی ہے اور نہ ہی بی میں کہیں پر۔ نیشنل کانفرس اور پی ڈی پی جو کہ اپنے دور اقتدار میں بھارتیہ جنتا پارٹی کا حصہ رہی ہیں۔ان جماعتوں کے لیڈران کس منہ سے اپنی پارٹی کو بی جے پی کی بی ٹیم کہتی ہیں ۔یہ ان سے پوچھا جائے۔
انہوں نے دعوی کیا کہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں اپنی پارٹی واضح اکثریت سے جیت درج کریں گئی ہاں اگر مستقبل میں ضرورت پڑی تو اصول کی بنیاد پر کسی بھی پارٹی سے ہاتھ ملایا جاسکتا ہے۔