اردو

urdu

ETV Bharat / city

سوشل میڈیا پر گیلانی سے منسوب ایک اور ویڈیو وائرل - گیلانی کا ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر حریت رہنما سید علی گیلانی سے منسوب ایک منٹ سات سیکنڈ کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ بڈگام پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو پرانا ہے۔

Geelani video viral
سوشل میڈیا پر گیلانی سے منسوب ایک اور ویڈیو وائرل

By

Published : Aug 5, 2021, 1:58 AM IST

Updated : Aug 5, 2021, 8:51 AM IST

جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے بدھ کے روز حریت رہنما سید علی گیلانی سے منسوب کی گئی پانچ اگست کو ہڑتال کی کال کو فرضی قرار دیے جانے کے بعد ایک اور ویڈیو سماجی رابطہ ویب سائٹ میں وائرل ہو رہا ہے۔

وہیں، ضلع بڈگام کی پولیس نے ٹویٹ کر کے اسے ایک پرانا ویڈیو بتایا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو پاکستان سے سرکولیٹ کیا گیا ہے تاکہ وادی کے امن و امان میں خلل ڈالا جا سکے۔ پولیس نے اس میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرنے کی بات کہی ہے۔

سوشل میڈیا پر گیلانی سے منسوب ایک اور ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ اس سے قبل وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام پولیس نے ٹویٹر ہینڈل پر لکھا تھا کہ گیلانی کے اہل خانہ کے مطابق ہڑتال کی کال کا ٹویٹ فرضی ہے جو پاکستان سے جاری کیا گیا ہے اور جو افراد اس ٹویٹ کو سوشل میڈیا پر پھیلا رہے ہیں، ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: گیلانی سے منسوب ہڑتال کی کال فرضی: پولیس

پولیس نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اس بیان کو بھی چسپاں کیا ہے جس کو گیلانی سے منسوب کیا گیا ہے تاہم ویڈیو کے حوالے سے پولیس کا ابھی تک کوئی بھی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

اس بیان کے مطابق سید علی گیلانی نے پانچ اور پندرہ اگست کو جموں و کشمیر میں ہڑتال کی کال دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں یو اے پی اے کے تحت بڈگام پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جمعرات یعنی پانچ اگست جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہونے کی دوسری برسی ہے۔

Last Updated : Aug 5, 2021, 8:51 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details