اردو

urdu

ETV Bharat / city

سرینگر: ولی کامل حضرت شیخ بابا داؤد کا سالانہ عرس - کرامات اور کمالات

وادی کے بلند پایہ ولی کامل حضرت شیخ بابا داؤد المعروف بتہ مالو صاحب رحمت اللہ علیہ کا سالانہ عرس مبارک نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

Annual Urs Mubarak of Hazrat Sheikh Dawood
سالانہ عرس، ولی کامل حضرت شیخ بابا داؤد

By

Published : Apr 9, 2021, 1:35 PM IST

مرکز کے زیرانتظام علاقے جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں آج وادی کے بلند پایہ ولی کامل حضرت شیخ بابا داؤد المعروف بتہ مالو صاحب رحمت اللہ علیہ کا سالانہ عرس مبارک نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

سالانہ عرس، ولی کامل حضرت شیخ بابا داؤد

اس سلسلے میں ان کے آستانہ عالیہ پر واقع بتہ مالو میں کل سے ہی درود اذکار کی مجلس منعقد کی گئی جبکہ کورونا وائرس کی وجہ سے شب خوانی کو منسوخ کیا گیا۔

آج دن بھر حضرت کے آستانہ عالیہ پر قرآن خوانی، ختمات المعظمات، درود اذکار اور نعت و منقبت کی روح پرور مجلس ہوئی اور متعدد علماء کرام نے ان کی کرامات اور کمالات پر روشنی ڈالی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details