اردو

urdu

ETV Bharat / city

ربیع الاول کی آمد پر مرکزی عبادت گاہوں سے پابندیاں ہٹادی جائیں: انجمن اوقاف - انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر

انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے مقدس اور متبرک ماہ ربیع الاول کی آمد پر اپنے اور خانہ نظر بند سربراہ مولوی محمد عمر فاروق کی جانب سے اہلیان اسلام کو مبارک پیش کی ہے۔

anjuman e auqaf demands to remove restrictions major mosques
ربیع الاول کی آمد پر مرکزی عبادت گاہوں پر پابندیاں ہٹادی جائیں: انجمن اوقاف

By

Published : Oct 9, 2021, 12:01 PM IST

انجمن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس عظیم اور بابرکت مہینے کے آغاز میں بھی کشمیر کی سب سے بڑی عبادت گاہیں مرکزی جامع مسجد، درگاہ حضرت بل اور دیگر بڑی عبادت گاہوں پر قدغنوں اور پابندیوں کا سلسلہ برابر جاری ہے جو کہ حد درجہ افسوس اور قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کا اس طرح کا مذہبی معاملات میں مداخلت اور دینی جذبات کو لگاتار مجروح کرنے کے مترادف ہیں جو کہ ہرگز قابل قبول نہیں ہیں۔

انجمن نے اپنے بیان میں کہا کہ حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ ماہ ربیع الاول کی آمد کے پیش نظر مرکزی جامع مسجد سرینگر سمیت دیگر تمام بڑی عبادت گاہوں پر عائد پابندیاں ہٹاکر عوام کو اپنے مذہبی عقائد کے مطابق کووڈ ایس او پیز کا لحاظ رکھتے ہوئے نمازوں اور عبادت کرنے کا موقع فراہم کریں۔

یہ بھی پڑھیں: محبوبہ مفتی کا دعویٰ، یوٹی انتظامیہ نے لواحقین سے ملنے نہیں دیا



واضح رہے کہ ماہ ربیع الاول کے اس متبرک مہینے میں انسانیت کی آخری نجات دہندہ پیغمبر رحمت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت ہوئی ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد اور تشریف آوری سے انسانیت میں ہمیشہ کے لیے فصل بہار آگئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details