ریاست جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے شہید پارک پلوامہ میں آنگن واڑی کارکنان اور ہیلپرز نے گورنر انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔
ضلع میں واقع شہید پارک میں آنگن واڈی کارکنان اور ہیلپرز نے گورنر انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے احتجاج کیا بعد ازاں احتجاجی مظاہرین نے شہید پارک سے مین چوک تک ایک احتجاجی ریلی بھی نکالی۔
واضح رہے کہ نئے قانون کے تحت آنگن واڑی کارکنان کو متعلقہ سرپنچوں اور کونسلروں سے حاضری سرٹیفیکیٹ لینے کے بعد تنخواہ ملے گی۔