مسٹر ڈوال نے جموں۔کشمیر میں زمینی حالات کا جائزہ لیتے ہوئے گورنر کے ساتھ موجودہ منظرنامہ کے بارے میں بات چیت کی۔
ڈوال نے کشمیر کی صورتحال پر ستیہ پال سے بات چیت کی - کشمیر کی صورتحال
قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوال نے جمعہ کو گورنر ستیہ پال ملک سے راج بھون میں ملاقات کرکے جموں۔کشمیر کی صورتحال پر بات چیت کی۔
ڈوال نے کشمیر کی صورتحال پر ستیہ پال سے بات چیت کی
اس دوران مسٹر ڈوال اور مسٹر ملک نے لوگوں کو روزمرہ کی ضرورت کے سامان پہنچانے اور ان کی حفاظت یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے جموں۔کشمیر کی پرامن صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اس دوران گورنر نے آنے والے عیدالاضحی کے تہوار کو پر جوش طریقہ سے منائے جانے کے لئے انتظامیہ کے ذریعہ دستیاب کرائی جارہی سہولیات کے انتظام کے بارے میں بھی بات چیت کی۔