جموں و کشمیر کے سابق رکن اسمبلی انجینئر رشید نے جموں و کشمیر پیپلز فرنٹ کے بینر تلے ہفتہ کے روز سری نگر میں کانگریس لیڈر وکرم ادتیہ سنگھ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرکے ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
کانگریس لیڈر اور جموں کشمیر کے آخری ڈوگرہ حکمران مہاراجہ ہری سنگھ کے پوتے وکرم ادتیہ سنگھ نے اپنے ایک فیس بک پوسٹ میں 13جولائی 1931کے شہدا کو لٹیرے اور مجرم قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ سری نگر میں 13 جولائی 1931 کو مجرموں اور جیل توڑنے والوں کی طرف سے کیے گئے لوٹ کھسوٹ اور عصمت دری کو روکا گیا، یہ جموں کشمیر پر ایک کالا دھبہ ہے جس کو یوم شہدا کے دن کے بطور منایا جاتا ہے۔