ریاست جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے آری ہل گاؤں میں اس وقت حالات کشیدہ ہوئے جب فوجی اہلکاوں نے مشتعل ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے ہوا میں گولیاں چلائیں۔
واضح رہے کہ فوجی اہلکار گذشتہ دن ہوئے آری ہل گاؤں میں بارودی دھماکہ سے متعلق پوچھ گچھ کر رہے تھے۔
فوجی اہلکاروں نےمقامی لوگوں سے سڑک کے کناروں کو صاف رکھنے کو کہا جس کو لیکر مقامی نوجوان سے بحث و تکرار ہو گئی۔
چشم دید گواہوں کے مطابق فوجی اہلکاروں سے ہوئی آپسی تکرار کے بعد فوجیوں نے نوجوانوں پر سخت ردعمل دکھایا۔