گزشتہ دنوں ترال کے بالائی دیہات میں بادل پھٹنے سے سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایڈشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینا نے دیگر افسران کے ہمراہ لام جواہر پورہ اور دیگر علاقوں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر دیدار پورہ، سویناڈ، ززبل اور مضافاتی دیہات کے لوگ موصوف سے ملاقی ہوئے اور اپنے علاقے کے مسائل ان کی نوٹس میں لائے۔
موصوف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نالہ لام پر تین مقامات پر پل سیلاب کی نذر ہوئے ہیں اور انتظامیہ کی کوشش رہے گی کہ رابطہ پل کی تعمیر کے لیے تمام تر انتظامات کیے جائیں اور آنے والے دنوں میں اس حوالے سے ہنگامی نوعیت کے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔