جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے بجبہاڑہ میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اے این ٹی ایف نے بجبہاڑہ سے تعلق رکھنے والے ایک منشیات سمگلر کے بینک کھاتے سے 54 لاکھ روپے ضبط کیا ہے۔
اے این ٹی ایف نے بتایان کہ یہ رقم منشیات کے کاروبار سے کمائی گئی تھی تاہم اس کے علاوہ اس سمگلنگ میں تین مزید افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جو کشمیر سے بھانگ اوردیگر منشیات ملک اور بیرون ممالک سپلائی کرنے میں ملوث تھے۔
بجبہاڑہ کے ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اے این ٹی ایف نے اس کے تمام بینک کھاتوں کو سیل کرکے 54لا کھ روپے کی رقم ضبط کرلی ہے۔
ذارائع سے معلوم ہوا ہے کہ ملک و بیرون ملک منشیات کا کاروبار کرنے والے کشمیری منشیات فروش کے پانچ بینک اکاوٹز کو سیل کردیا گیا ہے تاہم ان کھاتوں سے 54 لاکھ روپے ضبط کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ ملزم مسعود احمد کشمیر ضلع اننت ناگ کے قصبے بجبہاڑہ کا رہنے والا ہے۔
مبینہ منشیات فروش اے این ٹی ایف کے شکنجے میں کشمیر سے بڑے پیمانے پر گانجا، بھانگ اور دیگر قسم کی منشیات کو دوسرے ممالک اور ملک کے دیگر حصوں میں بھیجا کرتا تھا تاہم ملزم بھانگ کے ساتھ منشیات کی دیگر اسمگلنگ میں بھی ملوث ہے۔
اینٹی نارکوٹکس ٹاسک فورس جموں نے دہلی کے اسمگلر اینڈ فارن ایکسچینج ہیرا پھیری ایکٹ برائے مستقبل کے پراپرٹی ایکٹ 1976 کے تحت عدالت میں کیس پیش کیا۔
اس میں یہ ثابت ہوا کہ ملزم کے پانچ کھاتوں میں رقم منشیات کی سمگلنگ سے حاصل ہوئی ہے، لہذا یہ رقم ضبط کی جانی چاہیے۔
اے این ٹی ایف کے ایس پی ونئے کمار نے بتایا کہ اس معاملے میں تین ملزمان کو پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے جس میں امت سکسینہ اور سلمان خان کا دہلی سے تعلق سے ہے۔
ایسا مانا جارہا ہے کہ یہ لوگ دہلی سے منشیات لے کر آئے تھے اور انہیں جموں و کشمیر میں فروخت کرتے تھے جبکہ ایک اہم ملزم جہانگیر احمد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، جو جموں و کشمیر سے منشیات ملک کے دیگر حصوں میں لے جا رہا تھا۔
جموں و کشمیر میں منشیات کے ایک کیس میں پہلی بار کارروائی کی گئی ہے تاہم انسپکٹر پرویز احمد اس کیس کی تحقیقات کر رہے تھے۔
پرویز نے ایس اے ایف، ای ایم اے میں ثابت کیا کہ مذکورہ ملزم کے پانچ بینک کھاتوں میں جمع کی گئی رقم منشیات کی سمگلنگ سے کمائی گئی تھی جس سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔
اے این ٹی ایف متعدد منشیات سمگلرز کے بینک اکاونٹز اور اثاثوں کی تفصیلات تیار کررہی ہے، جنہوں نے منشیات سے رقم جمع کروائی ہے ان ملزمان میں سرحد پار سمگلر بھی شامل ہیں۔