اردو

urdu

ETV Bharat / city

ریکارڈ بنانے والا کشمیری نوجوان

جن کے ارادے بلند ہوتے ہیں وہ سڑکوں کی نہیں آسمانوں کی باتیں کرتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ کر دکھایا وادی کشمیر کے 21سالہ سائیکل سوار نے۔

By

Published : Jul 31, 2019, 10:36 AM IST

عادل نے سائیکل سے440 کلو میٹر کا سفرکرکے ریکارڈ بنایا


ریاست جموں و کشمیر کے ضلع سرینگر کے ناربل علاقے سے تعلق رکھنے والے عادل تیلی کا خواب تب حقیقت بن گیا جب انہوں نے سائیکل پر سوار ہوکر سرینگر سے لیہ تک کا سفر محض 26 گھنٹے اور 30 منٹ میں بغیر روکے مکمل کیا۔

عادل نے سائیکل سے440 کلو میٹر کا سفرکرکے ریکارڈ بنایا

انہوں نے نہ صرف بغیر رکے سائیکل چلا کر 440 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا بلکہ اس سنگ میل کو حاصل کرنے والے پہلے سائیکل سوار بن گئے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے عادل نے کہا کہ 21 جولائی کو صبح 6:35 بجے انہوں نے اپنا سفر شروع کیا اور 22 جولائی کی رات کو 9:02 پر اپنی منزل حاصل کی۔

ان کا کہنا ہےکہ سفر بہت مشکل تھا، انہیں ابھی بھی یقین نہیں ہو رہا ہے کہ انہوں نے یہ سنگ میل حاصل کرلیا ہے۔ اس لمبے اور مشکل سفر پر جانے سے پہلے انہوں نے کافی مشقت کی تھی۔

عادل کا کہنا ہے کہ " 440 کلومیٹر سائیکل چلانے سے ان کا جسم تھک چکا ہے اور ابھی بھی کافی درد ہو رہا ہے، لیکن خوشی ہے کہ میں نے ناممکن کو ممکن کر کے دکھایا۔"

ان کا مزید کہنا ہے کہ باقی کھیلوں کی طرح سائیکل سواری کو ریاستی اسپورٹس کونسل کی طرف سے فروغ نہیں مل رہا ہے جس کی وجہ سے ہم اپنی قابلیت میں مزید اضافہ نہیں کر پا رہے ہیں۔

عادل تیلی کا کہنا ہے کہ ''ریکارڈ بنتے ہی ہیں توڑنے کے لیے اور مجھے بہت خوشی ہوگی کہ اگر میرا ریکارڈ توڑنے والا ریاست جموں وکشمیر سے ہی ہو''۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details