اردو

urdu

ETV Bharat / city

'کسان تحریک اب ہر طبقے کی لڑائی بن چکی ہے' - غیر ملکی کمپنیاں

کسان رہنما راکیش ٹکیت نے کہا کہ 'تین ماہ سے جاری کسان تحریک اب کسانوں کی لڑائی نہیں ہے، بلکہ اب یہ ہر طبقہ کی لڑائی بن گئی ہے۔

'کسان تحریک اب ہر طبقے کی لڑائی بن چکی ہے'
'کسان تحریک اب ہر طبقے کی لڑائی بن چکی ہے'

By

Published : Feb 27, 2021, 7:28 PM IST

مرکزی وزیر زراعت راکیش ٹکیت نے شری گنگا نگر ضلع کے پدم پور قصبے میں سنیکت کسان مورچہ کی مہاپنچایت میں آئے ہزاروں کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کے ذریعہ نافذ کئے گئے تینوں زرعی قوانین کے خلاف شروع ہوئی یہ لڑائی اب ہر طبقے کے لوگوں کی لڑائی بن گئی ہے۔

'کسان تحریک اب ہر طبقے کی لڑائی بن چکی ہے'

انہوں نے کہا کہ' حکومت ایسے ہی 17 اور قانون لانے والی ہے، جس سے ہر طبقے کے لوگ متاثر ہوں گے۔ حکومت سے یہ لڑائی لمبی چلے گی۔ کسانوں کو مورچے مضبوط رکھنے ہوں گے۔ ملک کے دوسرے علاقوں میں بھی مورچہ بندی کرنی ہوگی۔

راکیش ٹکیت نے کہا کہ' والماڑٹ جیسی غیر ملکی کمپنیاں خوردہ کاروبار کو نگلنے کے لیے تیار بیٹھی ہیں۔ شہروں میں پانچ سے سات سال میں خوردہ کاروبار سمٹ کر رہ جائےگا۔ آنے والے دنوں میں کوئی دودھ بھی نہیں بیچ سکے گا۔ دودھ پہلے کمپنیوں کو بیچنا ہوگا۔ کمپنیاں پھر منافع کے ساتھ دودھ عام لوگوں کو بیچیں گی۔'

سنیکت مورچہ کے سینئر رکن گرمیت سنگھ چڈھونی نے کہا کہ' کھیت بچیں گے تو کسان بچیں گے۔ سبھی کسانوں کو فصلوں کیکم ازکم امدادی قیمت ایم ایس پی نہیں ملتی۔ اس میں تقریباً چار لاکھ کروڑ کا فرق ہے۔ کسان سوچے کہ اگر ہر فصل میں یہ چار لاکھ کروڑ اور ان کی جیبوں میں آئے تو نہ صرف انہیں اقتصادی طورپر مضبوطی ملے گی بلکہ ہر طبقے کی بھی اقتصادی حالت سدھرے گی۔

مزید پڑھیں:ہنر ہاٹ نے اب تک 5 لاکھ 30 ہزار ہنرمندوں کو روزگار فراہم کیا

یہ چار لاکھ کروڑ کسانوں کے ذریعہ بازار میں آئے مہا پنچایت میں راکیش ٹکیت کو کسانوں کی طرف سے حل اور ایک تصویر تحفہ میں دی گئی۔ راجستھانی صافہ پہن کر راکیش ٹکیت سمیت سبھی کسان رہنماؤں کا احترام کیا گیا۔ مہاپنچایت سے راجستھان جاٹ مہاسبھا کے ریاستی صدر راجہ رام میل، دیہی کسان مزدور سمیتی (جی کے ایس) کے کنوینر رنجیت سنگھ راجو نےبھی خطاب کیا۔

۔یواین آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details