ہماچل پردیش حکومت نے ریات میں سیاحوں کے داخلے اور سیاحتی محکمہ کو کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس معاملے میں ریاستی حکومت کے ذریعہ سیاحتی شعبہ سے متعلق معیاری آپریٹنگ طریقہ کار( ایس او پیز) جاری کیا جائے گا۔

ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ جے رام ٹھاکر نے کہا کہ سیاحوں کو کم از کم پانچ سے سات دنوں کے لئے ریاست میں آتا ہوگا اور اس سے متعلق ایس اور پی پیر کے روز جاری کر دیا جائے گا۔
واضح ہو کہ ہماچل پردیش کو سیاحت سے بڑی آمدنی حاصل ہوتی ہے اور ملک میں نافذ لاک ڈاؤن کے دوران ریاست کا یہ شعبہ متاثر ہوا ہے۔ ایسے میں سرکار کی آمدنی میں کافی گرواٹ آئی ہے اور لوگوں کے لئے روزگار کا مسئلہ بھی پیدا ہو گیا ہے۔