اردو

urdu

ETV Bharat / city

جہیز کا مطالبہ پورا نہیں ہونے پر خاتون پر مظالم - متاثرہ خاتون

بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر دیوبند میں جہیز کے لالچی سسرال والوں نے مطالبہ پورا نہ ہو نے پر بہو کو پیٹ پیٹ کر زخمی کردیا۔

جہیز کا مطالبہ پورا نہیں ہونے پر خاتون پر مظالم

By

Published : Feb 27, 2019, 9:26 PM IST


متاثرہ خاتون نے اس کے بارے میں اپنے اہل خانہ کو بتایا جس کے بعد وہ شکایت درج کرانے پولیس اسٹیشن پہنچے۔

انہوں نے پولیس سے انصاف کی اپیل کی اور سسرال والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔

جہیز کا مطالبہ پورا نہیں ہونے پر خاتون پر مظالم

متاثرہ خاتون نے بتایا کہ اس کی شادی 4 برس قبل پھلاس گاوں کے رہنے والے صادق نام کے شخص سے ہوئی تھی۔

شادی کے بعد سے ہی اس سے مسلسل کار اور 5 لاکھ روپے نقد لانے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا اور مطالبہ پورا نہ ہونے پر اسے ذہنی اور جسمانی طور پر ہراساں کیا جا رہا تھا۔

متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا کہ شوہر کے ساتھ ساتھ سسرال والوں نے بھی اسے زدوکوب کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details