بجنور کانگریس کے ضلع صدر شیرباز پٹھان نے بتایا کہ ’’پارٹی کی جنرل سیکرٹری پرینکا گاندھی 15 فروری کو بجنور کے چاندپور آئیں گی۔ وہ رام لیلا میدان میں کسان مہا سبھا سے خطاب کریں گی۔‘‘
ان کے مطابق پرینکا گاندھی کے پروگرام کی تیاریاں زور و شور کے ساتھ جاری ہیں۔
پرینکا گاندھی اور کانگریس کے دیگر رہنما کسان تحریکساتھ اپنی یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہر طرح کے اقدام کر رہے ہیں۔ پارٹی کے ذمہ داران، کارکنان کسانوں کو مہا پنچایت میں شامل کرنے لئے رابطہ مہم چلا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں؛ اترپردیش مدرسہ بورڈ کے امتحانات فارم بھرنے کی ٘تاریخ میں توسیع
اس اس سے قبل 10 فروری کو پرینکا گاندھی نے سہارنپور کے چلکانہ میں کسان مہاپنچایت سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی پر راست طور سے نشانہ سادھتے ہوئے کہا تھا کہ ’’کسانوں کا مذاق اڑانے اور انہیں غدارِ وطن کہنے والے کبھی محب وطن نہیں ہوسکتے۔‘‘