یوپی اسمبلی انتخاب کے دوسرے مرحلہ کے تحت ضلع سہارنپور کے دیوبند میں بھی صبح سات بجے سے شام چھ بجے تک ووٹنگ کی گئی۔ UP Assembly Election 2nd Phase
اس دوران رائے دہندگان نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت میں بتایا کہ انھوں نے روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور ملک کے امن و چین کے لیے ووٹ کیا ہے۔
دیوبند کی خواتین کیا چاہتی ہیں کچھ رائے دہندگان نے اس مرتبہ اپنا پہلا ووٹ ڈالنے کے بعد خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہاں طبی اور تعلیمی سہولیات کا فقدان ہے، ہم چاہتے ہیں کہ دیوبند میں تعلیمی، طبی اور ترقی کے میدان میں بہتر سے بہتر کام کیا جائے۔ Deoband Women Voters
ضلع سہارنپور میں ووٹنگ پُرامن طریقہ سے ختم ہوگئی، حالانکہ ضلع میں کچھ مقامات پر معمولی واقعات بھی پیش آئے اور کہیں مشینوں میں خرابی کی بھی شکایت آئی۔
ضلع میں تقریباً 70 فیصدی ووٹنگ درج کی گئی۔ وٹنگ کے دوران الیکشن کمیشن کی جانب سخت انتظامات بھی کئے گئے تھے اور کافی پولیس فورس کو تعینات کیا گیا تھا، جس کے سبب الیکشن پُرامن طریقہ سے اختتام کو پہنچا۔
حالانکہ دیوبند کے سرکاری ڈگری کالج میں سماجوادی پارٹی اور بی جے پی کارکنان کے درمیان ہوئی نوک جھونک کے سبب پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا ،جس میں ایس پی کارکن زخمی ہوگیا۔