اتر پردیش کے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سبھی سیاسی جماعتیں تیاری میں لگ گئی ہیں۔ ایک طرف جہاں راشٹریہ لوک دل نیائے یاترا نکال رہی ہے تو اب کانگریس پارٹی نے بی جے پی گدی چھوڑو مہم شروع کی ہے، جس کا آغاز آج کردیا گیا ہے۔ سہارنپور میں اس کا آغاز گھنٹہ گھر پر شہید بھگت سنگھ کے مجسمہ پر سے کیا گیا۔
اس سلسلہ میں کانگریس پارٹی کے ضلع صدر چودھری مظفر علی نے بتایا کہ ضلع کی سبھی اسمبلی حلقہ میں کمیٹیوں کی تشکیل دی گئی ہے، آج مہم کا آغاز کانگریس کے ضلع صدر چودھری مظفر علی اور شہر کے صدر ورون شرما نے گھنٹہ گھر پر واقع شہید بھگت سنگھ اسمارک پر گل پوشی کر کے کیا گیا۔