اردو

urdu

ETV Bharat / city

تمام قانونی عمل کے بعد بھی پسماندہ طبقے زمین سے محروم

گاوں والوں کا کہنا ہے کہ' ایس ڈی ایم راکیش کمار کو دیئے گئے میمورنڈم میں بتایا گیا ہے کہ ہریجن سماج کے لوگوں کے لئے متعین زمین ہونے کے باوجود بھی انہیں زمین نہیں دی جارہی ہے، جبکہ پردھان اور پنچایت کے ممبران مستحق لوگوں کو زمین دینے کے حق میں ہیں۔

The backward classes lose ground
تمام قانونی عمل کے بعد بھی پسماندہ طبقے زمین سے محروم

By

Published : Jan 23, 2020, 10:36 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 4:24 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے دیوبند علاقہ میں، ناگل بلاک کے گاوں سوہاگنی کے لوگوں نے ایس ڈی ایم کو میمورنڈم دیتے ہوئے بتایا کہ گاوں میں گاٹا نمبر 90 اور 153 بغیر زمین والے ہریجنوں کے لئے محفوظ ہے، دیہی لوگوں کاالزام ہے کہ مذکورہ زمین الاٹ کئے جانے کے تمام قانونی عمل کے مکمل ہونے کے باوجود بھی زمین الاٹ نہیں کی جارہی ہے۔

تمام قانونی عمل کے بعد بھی پسماندہ طبقے زمین سے محروم

گاوں والوں کا کہنا ہے کہ' ایس ڈی ایم راکیش کمار نے دیئے گئے میمورنڈم کے تحت بتایا کہ ہریجن سماج کے لوگوں کے لئے متعین زمین ہونے کے باوجود بھی انہیں زمین نہیں دی جارہی ہے، جبکہ پردھان اور پنچایت کے ممبران مستحق لوگوں کو زمین دینے کے حق میں ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ مستحقین کی جانچ پڑتال اور تصدیق تحصیل سطح پر ہوچکی ہے، لیکن اب کچھ لوگوں کو اس زمین کے لئے غیر مستحق قرار دیا جارہاہے، جبکہ ملزموں کا شمشان گھاٹ سے لےکر کھاد کے گڈوں تک پر غیر قانونی قبضہ ہے اور وہ گاوں کے امن وشانتی کو نقصان پہنچاناچاہتے ہیں۔

مزید پرھیں: 'الزام میں کوئی صداقت نہیں'

میمورنڈم میں ایس ڈی ایم سے مانگ کی گئی وہ مستحق لوگوں کو ان کے پلاٹ الاٹ کرائیں۔ اس دوران گاوں کے بڑی تعداد میں لوگ موجودرہے۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 4:24 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details