اردو

urdu

ETV Bharat / city

'شرابی شوہر نے دیا تین طلاق'

سہارنپور کے دیوبند علاقہ کے محلہ سرائے پیرذادگان کی باشندہ شادی شدہ خاتون نے اپنے شوہر پر نشہ میں مارپیٹ کرکے اسے تین طلاق دینے کا الزام عائد کیاہے۔

By

Published : Nov 18, 2019, 10:06 PM IST

شرابی شوہر نے دیا تین طلاق

متاثرہ نے کوتوالی میں تحریر دیتے ہوئے ملزم شوہر کے خلاف کارروائی کی مانگ کی ہے۔ تفصیل کے مطابق محلہ سرائے پیرذادگان کی باشندہ ایک خاتون نے بتایا کہ اسکی شادی پانچ سال قبل شہر کے ایک شخص کے ساتھ ہوئی تھی، متاثرہ نے الزام لگایا کہ اس کو شادی کے بعد پتہ چلا کہ اس کا شوہر شراب پینے کا عادی ہے۔

'شرابی شوہر نے دیا تین طلاق'

متاثرہ کا الزام ہے کہ شادی کے بعد سے شوہر نشہ کی حالت میں اس کے ساتھ مارپیٹ کرتا ہے اور متاثرہ نے بتایا کہ پیر کے روز بھی اس کے شوہر نے نشہ کی حالت میں اسکے ساتھ لات گھونسوں سے مارپیٹ کرکے اسکو زخمی کردیا۔ جب اس نے اس کی مخالفت کی تو ملزم شوہر نے اس کو ایک ساتھ تین طلاق دے دی۔

اپنے دو معصوم بچوں کے ساتھ کوتوالی پہنچی متاثرہ نے پولیس سے شوہر کے خلاف کارروائی کئے جانے کی فریاد کی ہے۔ کوتوالی انچارج نے بتایا کہ معاملہ ان کے علم میں آیا ہے، پولیس معاملہ کی جانچ کررہی ہے۔ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ سی او چوب سنگھ نے کہا کہ مستقیم کی دختر فرحین نے تین طلاق کے معاملہ میں تحریر دی ہے، جس کی جانچ چل رہی ہے، جانچ کے بعد کارروائی کی جائیگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details