اردو

urdu

ETV Bharat / city

شاہ جہاں پور کیس کی تفتیش ایس آئی ٹی سے کرانے کا حکم

سپریم کورٹ نے شاہ جہاں پور جنسی زیادتی کیس کی جانچ کے لئے خصوصی جانچ ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دینے کے لئے پیر کو اترپردیش حکومت کو ہدایت دی۔

سپریم کورٹ

By

Published : Sep 2, 2019, 11:15 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 5:41 AM IST

یہ معاملہ بی جےپی لیڈر اور سابق مرکزی وزیر سوامی چنمیانند کے خلاف جنسی استحصال کا ہے۔ قانون کی ایک طالبہ نے سوامی کے خلاف جنسی استحصال کا الزام لگایا ہے۔

جسٹس آر بھانومتی اور جسٹس اے ایس بوپنا کی بینچ نے الہ آباد ہائی کورٹ سے مکمل جانچ کی نگرانی کے لئے کہا۔ عدالت نے ریاستی حکومت کو متاثرہ طالبہ کو سکیورٹی مہیا کرانے کا حکم بھی دیا ہے۔

سپریم کورٹ نے واضح کیا کہ اپنی طرف سے الزامات کے سلسلے میں وہ کوئی رائے ظاہر نہیں کررہا ہے۔ بینچ نے کہا کہ خصوصی جانچ ٹیم لڑکی کے گھروالوں کی جانب سے ایف آئی آر اور لڑکی پر اگاہی کے سلسلے میں درج ایف آئی آر دونوں کی جانچ کرےگی۔

عدالت نے ریاستی حکومت کو یہ بھی حکم دیا کہ وہ لڑکی کو ایل ایل ایم کی تعلیم پوری کرنے کےلئے دوسرے کالج میں منتقل کرے۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 5:41 AM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details