اردو

urdu

ETV Bharat / city

سہارنپور: ٹریفک پولیس نے چالان کاٹنے کا نیا ریکارڈ بنایا

ٹریفک پولیس نے رواں ماہ کے صرف ابتدائی 10 دنوں میں 1114 سے زائد گاڑیوں کے چالان کاٹے جبکہ ان سے 14 لاکھ 87 ہزار 500 روپے سے زائد جرمانہ وصول کیا گیا۔ پولیس کپتان آکاش تومر نے یکم نومبر کو ٹریفک مہینہ کی شروعات کی تھی۔ اس کے بعد ٹریفک پولیس 10 دن تک متحرک رہی اور بڑے پیمانے پر چالان کاٹے۔

ٹریفک پولیس نے ریکارڈ توڑ چالان کاٹے
ٹریفک پولیس نے ریکارڈ توڑ چالان کاٹے

By

Published : Nov 12, 2021, 12:51 PM IST

سہارنپور کے نئے پولیس کپتان آکاش تومر کی ہدایت میں ٹریفک انچارج منیش کمار شرما کی قیادت میں ٹریفک پولیس نے گاڑیوں کے بڑے پیمانے پر چالان کاٹے گئے۔

ٹریفک پولیس نے ریکارڈ توڑ چالان کاٹے
ٹریفک پولیس نے رواں ماہ کے صرف ابتدائی 10 دنوں میں 1114 سے زائد گاڑیوں کے چالان کاٹے جبکہ ان سے 14 لاکھ 87 ہزار 500 روپے سے زائد کا جرمانہ وصول کیا گیا۔

پولیس کپتان آکاش تومر نے یکم نومبر کو ٹریفک کا مہینہ شروع کیا۔ اس کے بعد ٹریفک پولیس 10 دن تک متحرک رہی اور چالان کاٹے۔ اس دوران لوگوں نے چالان کاٹنے والے ٹریفک پولیس کے اہلکاروں سے منتیں بھی کیں لیکن سب بے کار رہا اور چالان سے نہیں بچ سکے۔


مزید پڑھیں:جونپور: پولیس حراست میں اموات کے لیے اترپردیش اول: عمیق جامعی


گذشتہ 10 دنوں میں 1114 گاڑیوں کے جنرل چالان کاٹے گئے، اس میں 14 لاکھ 87 ہزار 500 روپے وصول کیے گئے۔ اس کے ساتھ ساتھ 08 گاڑیاں بھی ضبط کی گئیں، ٹریفک ماہ 30 نومبر تک اس میں ٹریفک پولیس مسلسل مصروف ہے۔ لوگوں کو ٹریفک قوانین سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ سکول کے بچوں کو ٹریفک قوانین کے بارے میں جانکاری بھی دی جا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details