ای ڈی کے جوائنٹ ڈائرکٹر راجیشور سنگھ نے کہا کہ اقبال کی 1097کروڑ روپے مالیت کے سات چینی ملوں کو ضبط کرلیا گیا ہے۔ سابق ایم ایل سی نے مایاوتی کے میعاد کار میں 2011 میں سات چینی ملوں کو 60 کروڑ 28 لاکھ روپے میں خریدا تھا۔ جس سے ریاستی حکومت کو 1030کروڑ روپے کا خسارہ ہوا تھا۔
اقبال کے خلاف سی بی آئی، انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ اور محکمہ انکم ٹیکس گذشتہ دو سالوں سے جانچ کررہی ہیں۔وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے 12 اپریل 2018 کو چینی مل فروخت گھپلے کی جانچ کا حکم دیا تھا۔ سی ایف آئی او کی جانچ کی بنیاد پر ای ڈی نے منی لانڈرنگ کا کیس درج کیا تھا۔ جانچ میں پایا گیا کہ اقبال نے مکھوٹا کمپنی بنا کر چینی ملیں خریدی ہیں۔
سابق ایم ایل سی اور ان کے ساتھیوں کے خلاف 2017 میں گومتی نگر تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اس کے بعد سی بی آئی اور ای ڈی نے گذشتہ سال 14اکتوبر کو ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تھا اور کئی اہم دستاویزات اکٹھا کئے تھے۔