اردو

urdu

ETV Bharat / city

پولیو کی ٹیم کے ساتھ مار پیٹ

پولیو مرض سے بچوں کو محفوظ رکھنے کے لیے حکومتی ٹیم گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کا ڈوز دیتی ہے لیکن اس پرُفتن دور میں لوگوں کی مدد کرنا پولیو ٹیم کو بھاری پڑ گیا۔

By

Published : Mar 16, 2019, 2:55 PM IST

saharanpoor

ریاست اتر پردیش کے ضلع سہارنپور میں ایسا واقعہ پیش آیا جسے سن کر کوئی بھی شخص افسوس کرے گا۔

در اصل معاملہ ضلع سہارنپور کے پوجایا کولا نامی علاقے کا ہے جہاں پولیو کی ایک ٹیم جب ایک گھر پر بچوں کو پولیو کی دوا پلانے کے لیے گئی تو مذکورہ علاقے کے لوگوں نے ان کے ساتھ بد سلوکی اور مار پیٹ کی۔

سرکاری اسپتال کے آبزرور رویندر کمار نے بتایا کہ جب پولیو کی ٹیم (جن میں این ایم پربھادیوی اور سندر لال نامی شخص شامل ہیں) جب مذکورہ علاقے میں پہنچی تو لوگوں نے ان کے ساتھ مار پیٹ کی گئی اور سرکاری دستاوزات بھی پھاڑ ڈالے۔

اسی کے ساتھ ایک شخص نے ٹیم کے ساتھ گالی گلوچ بھی کی۔

video

اس معاملے کے بعد پولیو ٹیم نے احتجاج کرتے ہوئے کام بند کردیا ہے اور پولیو پلانے سے انکار کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے کی شکایت مقامی پولیس اسٹیشن میں کی گئی ہے۔

رویندر کمار نے بتایا کہ اس سے قبل بھی بھی پولیو ٹیم کے ساتھ ان لوگوں نے مار پیٹ کی تھی۔

تھانہ انچارج کلدیپ سنگھ نے بتایا کہ تحریر کی بنیاد پر تفتیش کی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details