اردو

urdu

ETV Bharat / city

مہنگائی کے خلاف آر ایل ڈی کا احتجاج

راشٹریہ لوک دل کے لیڈر چودھری نیرپال نے کہا کہ آج کا یہ احتجاج بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف ہے، جس میں مسلسل بڑھتی ہوئی گیس کی قیمتیں، سرسوں کے تیل کے ریٹ، کسانوں کو اب تک گنے کی 832 کروڑ روپے کی ادائیگی باقی ہے، وہیں کیڑے مارنے کی نقلی دوائیں کھانے کی دکانوں پر بھی فروخت ہورہی ہیں۔

مہنگائی کے خلاف آر ایل ڈی کااحتجاج
مہنگائی کے خلاف آر ایل ڈی کااحتجاج

By

Published : Nov 10, 2021, 1:17 PM IST

سہارنپور میں راشٹریہ لوک دل کے درجنوں کارکنان نے ضلع مجسٹریٹ کے دفتر پہنچ کر بڑھتی مہنگائی کے خلاف مظاہرہ کیا اور ساتھ ہی گورنر کے نام 11 مطالبات پر مبنی میمورنڈم ضلع مجسٹریٹ کو دیا۔

مہنگائی کے خلاف آر ایل ڈی کااحتجاج
راشٹریہ لوک دل کے لیڈر چودھری نیرپال نے کہا کہ آج کا یہ احتجاج بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف ہے، جس میں مسلسل بڑھتی ہوئی گیس کی قیمتیں، سرسوں کے تیل کے ریٹ، کسانوں کو اب تک گنے کی 832 کروڑ روپے کی ادائیگی باقی ہے، وہیں کیڑے مارنے کی نقلی دوائیں کھانے کی دکانوں پر بھی فروخت ہورہی ہیں۔

مزید پڑھیں:

ضلع کی انتظامیہ اس طرف توجہ نہیں دے رہی ہے، ان میں چھاپے مارے جارہے ہیں، بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے کسان بدحال ہوگئے ہیں، بڑھی ہوئی قیمتوں میں کمی کی جائے، کسانوں کے بجلی کے بل معاف کئے جائیں اور ایک سال سے احتجاج کررہے کسانوں کے مطالبات کو پورا کیا جائے، اس حکومت میں ہر طبقے کے لوگ بڑھتی ہوئی مہنگائی سے پریشان ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details