اردو

urdu

ETV Bharat / city

خواجہ غریب نوازؒ کی گستاخی نا قابل برداشت: دارالعلوم دیوبند

خواجہ غریب نوازؒ کی شان میں گستاخی کرنے والے ایک نجی ٹی وی چینل کے صحافی و چینل کے خلاف لوگوں میں سخت ناراضگی دیکھی جا رہی ہے، دارالعلوم دیوبند نے بھی مذکورہ صحافی و چینل کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

خواجہ غریب نواز کی گستاخی نا قابل برداشت: دارالعلوم دیوبند
خواجہ غریب نواز کی گستاخی نا قابل برداشت: دارالعلوم دیوبند

By

Published : Jun 17, 2020, 8:28 PM IST

ایک نجی ٹی وی چینل کے صحافی کے ذریعہ خواجہ غریب نوازؒ کے تعلق سے غلط بیانی پر دیوبند مکتبہ فکر کے اہم ترین مرکز دارالعلوم دیوبند نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے چینل اور اس کے صحافی کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

خواجہ غریب نواز کی گستاخی نا قابل برداشت: دارالعلوم دیوبند

نیوز چینل پر مباحثے کے دوران مذکورہ صحافی کے ذریعے خواجہ غریب نوازؒ کے تعلق سے متنازع زبان کا استعمال کئے جانے کی وجہ سے ملک ہی نہیں بلکہ بیرون ممالک میں رہ رہے حضرت خواجہ غریب نواز کے لاکھوں عقیدتمندوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

خواجہ غریب نواز کی گستاخی نا قابل برداشت: دارالعلوم دیوبند

اس سلسلے میں دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی نے بھی سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ' چینل اور اس کے صحافی کی اس گستاخی سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ ملک میں مدارس کے بعد اب فرقہ پرست طاقتوں کے نشانے پر خانقاہیں بھی آچکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ' خواجہ غریب نوازؒ بھارت کے ہی نہیں بلکہ پورے برصغیر کے روحانی پیشوا ہیں، ملک اور بیرون ممالک کے لاکھوں افراد تمام مذہبی بھید بھاؤ کو کنارے رکھ کر ان سے محبت کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:چھتیس گڑھ: بھارت۔چین تصادم میں کانکیرکا ایک جوان شہید


صحافی کی اس گستاخی سے ان سب کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، دارالعلوم کے میڈیا انچارج اشرف عثمانی نے بھی سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے 'مذکورہ صحافی اور متعلقہ ٹی وی چینل' کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details