اردو

urdu

ETV Bharat / city

'خودکشی پر اکسانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے'

مظفرنگر میں سنگھرش مورچہ کے سیکڑوں کارکنان نے خودکشی کے معاملے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری نہ ہونے پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

خودکشی کے معاملے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری نہ ہونے پر احتجاجی مظاہرہ کیا
خودکشی کے معاملے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری نہ ہونے پر احتجاجی مظاہرہ کیا

By

Published : Mar 2, 2021, 8:25 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں بھارتیہ بچھڑا ورگ سنگھرش مورچہ کے سینکڑوں کارکنان نے ضلع صدر کی سربراہی میں خودکشی کے معاملے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے پیش نظر ایس ایس پی آفس پر احتجاجی مظاہرے کے بعد ایک میمورنڈم پولیس انتظامیہ کو سونپا۔

خودکشی کے ملزمان کی گرفتاری کے پیش نظر مظاہرہخودکشی کے ملزمان کی گرفتاری کے پیش نظر مظاہرہ

انہوں نے اس میمورنڈم میں مطالبہ کیا ہے کہ بدمعاشوں کے ذریعے تقریباً چار ماہ قبل نابالغ طلباء کو ایک نوجوان نے مظفر نگر کے گاؤں الماس پور کے ایک مکان میں بلا کر اپنے تین دوستوں کے ساتھ ریپ کیا تھا۔

اس ریپ کی شکایت متاثرہ نے تھانہ نئی منڈی پولیس سٹیشن میں میں کی تھی جس پر پولیس کے ذریعے فیصلہ کرا دیا گیا تھا جس کی وجہ سے ملزمان کے حوصلے بلند ہوگئے تھے اور طالبہ کے ساتھ ریپ کا واقعہ پیش آتا رہا۔

مذکورہ باتوں کے پیش نظر ایک ہفتہ قبل پریشان ہو کر مظلوم نے خودکشی کرلی جس کے بعد مظلوم کے والد نے چار ملزمان کے خلاف پولیس تھانے میں تحریر دی تھی۔

خودکشی کے معاملے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری نہ ہونے پر احتجاجی مظاہرہ کیا

متاثرہ اہل خانہ کا الزام ہے کہا اس تحریر کے بعد بھی پولیس نے ملزمان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرکے ملزمان کو بچانے کی کوشش کرنے لگی۔

متاثرہ اہل خانہ پولیس انتظامیہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ ملزمان کو بھی گرفتار کیا جائے اور جو بھی اس میں ملوث ہیں ان پر سخت سے سخت کاروائی کی جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details