ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے دیوبند میں واقع عید گاہ گراؤنڈ میں جمعیت علما ہند اور سابق رکن اسمبلی معاویہ علی کی سربراہی میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ہزاروں افراد بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں۔'
اطلاع کے مطابق دیوبند مکمل طور پر پولیس چھاؤنی میں تبدیل ہوچکا ہے، چپے چپے پر پولیس اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے۔
دارالعلوم دیوبند کے سینئر اساتذہ اور جمعیت کے اعلی عہدیداروں نے احتجاج میں حصہ لیا اور حکومت کے اس قانون کی مخالفت کی اور کہا کہ 'جب تک یہ کالا قانون واپس نہیں ہوگا اس وقت تک یہ ہڑتال جاری رہے گی۔'