اردو

urdu

ETV Bharat / city

سہارنپور: لوک دل کا سیلنڈر کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف مظاہرہ

لوک دل نے گیس سیلنڈر کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف احتجاج کیا۔ اس دوران خواتین نے بھینس بوگی پر بیٹھ کر چولہے پر روٹی بنائی۔

protest
احتجاج

By

Published : Sep 2, 2021, 9:08 PM IST

راشٹریہ لوک دل نے گیس سیلنڈر کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف احتجاج کیا۔ اس نے گیس سیلنڈر کی ارتھی نکالی۔ احتجاجی مقام سے کلکٹریٹ آفس تک مظاہرہ کیا اور صدر جمہوریہ کو میمورنڈم بھیجا۔ اس دوران خواتین نے بھینسہ بوگی پر بیٹھ کر چولہے پر روٹی بنائی۔

احتجاج

راشٹریہ لوک دل کی طرف سے مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی کو لیکر مظاہرہ ہوا۔ آج راشٹریہ لوک دل کے کارکن حقیقت نگر میں جمع ہوئے۔ خواتین کے ساتھ بھینسہ بوگی پر بیٹھ کر حکومت کے خلاف جم کر نعرہ بازی کرتے ہوئے ہنگامہ کیا اور چولہے پر روٹی بنائی۔

یہ بھی پڑھیں:سہارنپور: خاتون کی مشتبہ موت، ملزمین کی گرفتاری کا مطالبہ

راشٹریہ لوک دل کے ضلع صدر راؤ قیصر سلیم نے بتایا کہ حال ہی میں گیس سیلنڈر پر 25 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ راشٹریہ لوک دل آج اسی کے خلاف احتجاج کررہا ہے، جس میں گزشتہ ایک ماہ میں گیس سیلنڈر پر 75 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ اس میں آج راشٹریہ لوک دل کے کارکن سیلنڈر کی ارتھی نکال رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی سے ہر طبقہ عاجز آچکا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کے ساتھ ہر چیز مہنگی ہوگئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details